Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 نومبر 2019 03:41pm

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان وزیراعظم عمران خان سے ناخوش

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان وزیراعظم عمران خان سے ناخوش ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عظیم کھلاڑی رہے ہیں لیکن بطور اسپورٹس مین اقتدار میں آکر انہوں نے کھیلوں کے فروغ کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باکسرز نہیں نکل رہے کیونکہ وہاں اکیڈمیز ہی نہیں ہیں۔

عامرخان نے مزید کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے وہ اسپورٹس منسٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔

Read Comments