کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک تولہ سونا اب 86 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونا 73 ہزار 903 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1476 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ آج انٹربینک میں ڈالر 155 اعشاریہ 36 روپے پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 155 اعشاریہ 50 سے کم ہوکر 155 اعشاریہ 40 پر بند ہوا۔
-19 نومبر 2019 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
ایک تولہ سونا 86 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونا 73 ہزار 731 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 1467 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔
-18 نومبر 2019 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 85 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایک تولہ سونا 85 ہزار 700 روپے جبکہ دس گرام سونا 73 ہزار 474 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 1459 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔