Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2019 05:48am

امریکا میں بھارتی گائے کے گوبر سے بنے "کیک" کی فروخت

بھارت میں سوشل میڈیا پر امریکا کے ایک اسٹور میں موجود گائے کے گوبر سے بنے کیک کی تصویر شیئر ہوئی جس پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔

ایک بھارتی صحافی سمر ہلارنکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر امریکا کے ایک اسٹور میں موجود گائے کے گوبر سے بنے کیک کی  تصویر شیئر کی۔

 انہوں نے لکھا 'میرے کزن نے یہ تصویر مجھے بھیجی ہے۔ یہ ایڈیسن نیوجرسی کے ایک اسٹور میں 2.99 ڈالر میں دستیاب ہے۔ میرا سوال ہے کہ کیا یہ دیسی گائے کی درآمد شدہ گوبر سے ہے یا یہ ینکی گائے کی ہے؟'

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈبے میں گائے کے گوبر سے بنے دس "کیک" موجود ہیں اور ڈبے کے اوپر لیبل پر لکھا ہوا ہے کہ 'یہ کھانے کے لیے نہیں اور صرف مذہبی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔'

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا کے صارفین دلچسپ اور تفریح سے بھرپور کمنٹ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'بہتر یہ ہے کہ ان کی "گائے کے گوبر کی کوکیز" کے طور پر امریکا میں مارکیٹنگ کی جائے۔'

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ 'اس بات کی گارنٹی نہیں کہ یہ بھارت کی مقامی گائیوں کے گوبر سے ہی  بنائے گئے ہوں۔'

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا 'بھارت کی پروڈکٹ'۔

"چارڈ اوور ڈسکارڈ" نام کے ہینڈل سے تبصرہ کیا گیا 'اس کو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا۔'

میٹا سین گپتا نامی صارف نے لکھا کہ 'اخلاقیات کا سوال ہے کہ کیا ان کا کیریکٹر ڈھیلا ہے۔'

مانو نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ 'مذہبی ہے یا نہیں لیکن یہ پنجاب کے روایتی پکوان پکانے کے لیے اچھا ایندھن ہے۔'

سدھارتھ سنگھ نے لکھا کہ 'اگر کوئی انہیں کھانا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت دینی چاہیے۔'

موہن راجو نامی صارف نے لکھا کہ 'آپ کو یہ لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے کہ یہ کھانے کے لیے نہیں۔'

Read Comments