پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کے نیوٹرل وینیو پربائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں وہ آئی ٹی ایف کے فیصلے کیخلاف بطور احتجاج اس ماہ ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت نہیں کریں گے۔
اعصام الحق نے بڑا فیصلہ کرلیا، بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار اور اپنے فیصلے سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھی آگاہ کردیا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کو لکھے گئے خط میں اعصام کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ کی منتقلی سے ہمارے سیکورٹی اداروں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
اعصام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں بھارتی شہری بلاخوف و خطر کرتارپور، ننکانہ صاحب اور ٹیکسلا آرہے ہیں جبکہ برطانوی شاہی خاندان بھی پاکستان کا دورہ کرچکا ہے۔
اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کھیلوں کے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہورہے ہیں۔