Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2019 07:27am

خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس کی قیمت 300 روپے

نئی دہلی:  بھارتی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا جا چکا ہے، جہاں سموگ نے شہریوں کا سانس لینا دشوار کر دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی اس آلودہ فضاء میں اب ایک بار خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس لینے کی پیشکش کر رہا ہے، یہ پیشکش اپنی نوعیت کے پہلے "آکسیجن بار" کی جانب سے کی جارہی ہے۔

آکسی پیور (خالص آکسیجن) کے نام سے کھلنے والے اس بار میں 15 منٹ سانس لینے کے 300 روپے لیے جا رہے ہیں، اس آکسیجن میں کئی اقسام کے تیل کی خوشبو شامل کی گئی ہے۔

پندرہ منٹ تک آکسی پیور بار میں جا کر اپنے منہ پر ماسک پہنیں اور خالص آکسیجن میں سانس لیں۔

آکسی پیور کے مالک 26 سالہ آیاویر کمار کہتے ہیں کہ یہ دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل سہولت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عام شہری، شہر کی انتہائی آلودہ فضاء سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 30 سے 40 تک گاہک آتے ہیں، گاہکوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو آکسیجن کے چھوٹے ڈبے اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ وہ صاف ہوا میں سانس بھی لے سکیں اور ان کی معمول کی مصروفیات زندگی بھی متاثر نہ ہوں۔ جیسے جیسے سموگ بڑھتی ہے تو ہمارے ہاں رش بھی بڑھتا جاتا ہے۔

Read Comments