پاکستان آرمی نے 33 ویں قومی کھیلوں کی قائداعظم ٹرافی اپنے نام کرلی، پاکستان آرمی نے 7909 پوائنٹس کے ساتھ 150 گولڈ، 134 سلور اور 96 برانز میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
آرمی کے مجموعی تمغوں کی تعداد 380 رہی۔ واپڈا 320 میڈلز،7093 پوائنٹس،148 گولڈ،99 سلور اور 73 برانز میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
پاکستان ریلویز 1815 پوائنٹس،12 گولڈ،20 سلوراور 73 برانز میڈلز کیساتھ تیسرے، پاکستان نیوی 21 گولڈ،24 سلور اور 22 برانز میڈلز کیساتھ چوتھے،پنجاب ایک گولڈ،چودہ سلور اور 34 برانز میڈلز کیساتھ پانچویں،پی اے ایف گیارہ گولڈ،سولہ سلور اور انتیس برانز میڈلز کیساتھ چھٹے،خیبرپختونخوا دو گولڈ،پانچ سلور اور 34 برانز میڈلز کیساتھ ساتویں نمبر پررہا۔
ایچ ای سی دو گولڈ ،گیارہ سلور اور انتیس برانز میڈلز کیساتھ آٹھویں نمبر پر رہا،سندھ نویں،بلوچستان دسویں،اسلام آباد گیارہویں،پولیس بارہویں ،گلگت بلتستان تیرہویں اور آزاد جموں و کشمیر چودہویں نمبرپر رہا۔
خیبرپختونخوا کے دستے نے 33 ویں قومی کھیلوں میں ایچ ای سی سے زیادہ میڈلز اور پوائنٹس حاصل کی جو بڑی کامیابی ہے ایچ ای سی کے کھلاڑی اس سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہے ہیں، تاہم اس مرتبہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1285 پوائنٹس،دو گولڈ،پانچ سلور اور 34 برانز میڈلز کیساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ خیبرپختونخوا کے مجموعی تمغوں کی تعداد 41 رہی۔
نیشنل گیمز میں سکواش میں خواتین کے ایونٹ میں آرمی نے پہلی ،واپڈا نے دوسری ،پنجاب نے تیسری،سندھ نے چوتھی ، خیبرپختونخوا نے پانچویں اور ایچ ای سی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی،مردوں کے مقابلوں میں واپڈا نے پہلی ،پنجاب نے دوسری ،پی اے ایف نے تیسری،ریلویز نے چوتھی،آرمی نے پانچویں ،ایچ ای سی نے چھٹی اور خیبرپختونخوا نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے فائنل میچ میں آرمی کی مدینہ ظفر نے واپڈا کی سمر انجم کے خلاف گیارہ پانچ ،گیارہ چھ اور گیارہ پانچ جبکہ مردوں کے فائنل میں واپڈا کے فرحان محبوب نے آرمی کے صدام الحق کے خلاف گیارہ نو ،گیارہ نو اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتے۔نیشنل گیمز کے سلسلے میں پی اے ایف سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے ٹینس ایونٹ میں واپڈا نے آرمی کو ہرا دیا واپڈا کے عقیل خان نے آرمی کے حذیفہ عبدالرحمان کے خلاف چھ چار اور چھ چھ چار سے کامیابی حاصل کی جبکہ واپڈا کے مزمل نے آرمی کے ارحم کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے عقیل خان نے واپڈا کے مزمل کے خلاف چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا،ڈبلز مقابلوں میں واپڈا کے مزمل اورمدثر نے واپڈا ہی کے عقیل خان اور ایم عابد کے خلاف سات پانچ اور ساتھ پانچ سے کامیابی حاصل کی لیڈیز سنگلز میں واپڈا کی اشنا سہیل نے واپڈا ہی کی سارہ محبوب کے خلاف چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔
مردوں کے مقابلوں میں واپڈا سات گولڈ اور تین سلور میڈلز کیساتھ پہلے نمبرپر رہا،خیبرپختونخوا نے نو برانز ،پی اے ایف نے پانچ برانز اور آرمی نے چار سلور میڈل جیتے۔