Aaj Logo

شائع 17 نومبر 2019 04:14am

ٹماٹروں کی قلت، پڑوسی ملک نے مدد کا ہاتھ بڑھا دیا

پاکستان میں ٹماٹر کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ایران میدان میں آگیا۔ سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے تیرہ ٹرالر پاکستان پہنچ گئے۔ درآمد شدہ ٹماٹرملک کے مختلف شہروں میں بھجوا دیئے گئے۔

ایران پاکستان کے لیے ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر برآمد کررہا ہے۔ ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہونے سے قیمتیں معمول پر آسکتی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد پر جو پابندی  لگائی ہے اسے بھی مکمل طور پر ختم کرے۔

Read Comments