اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا مشورہ دے دیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ برقرار رہا تو نظام انصاف کو دھچکا پہنچے گا، سترہ سال کی پریکٹس میں ایسا فیصلہ نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ نوازخاندان کی مثالیں موجود ہیں کہ اسحاق ڈارکے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے مگرواپس نہیں آئے، اسحاق ڈار ابھی بھی ملک کے سینیٹر ہیں مگر حلف نہیں اٹھایا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وکلاء نے عدالت میں جو حلف نامہ جمع کرایا ہے اس میں صرف یہی یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے۔ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔ نوازشریف جائیں تو واپس نہیں آئیں گے۔