اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 2 روز کیلئے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردیں، وہ ہفتے اور اتوار کا دن اہلخانہ کے ہمراہ بنی گالہ میں گزاریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے۔