Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2019 04:59pm

پشاور میں بی آر ٹی مزدور تنخواہ نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے

پشاور میں بی آر ٹی مزدور تنخواہ نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مزدوروں کے مطابق 600 سے 700 مزدوروں کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

مزدوروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر آج حیات آباد کے علاقے فیز تھری کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Read Comments