پشاور: 33 ویں نیشنل گیمز، پاکستان آرمی 123 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر واپڈا 98 گولڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی تیسری پوزیشن پر ہے۔
پشاور میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 123 گولڈ، 99 سلور اور 65 براؤنز میڈلز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب آگے، پاکستان واپڈا بدستور 98 گولڈ، 73 سلور اور 54 براؤنز میڈلز جیت کر دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 19، گولڈ، 18 سلور اور 10 براؤنز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ خیبر پختونخوا 1 گولڈ 2 سلور اور 14 براؤنز میڈلز کے ساتھ صوبوں میں سب سے آگے۔
گزشتہ روز ایتھلیٹکس میں دو نئے نیشنل ریکارڈ بنے جس میں پہلا ریکارڈ پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے ہیپطلان جبکہ دوسرا ریکارڈ واپڈا کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں بنایا۔
گزشتہ روز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردوں کے ہیمر تھرو میں آرمی کے محمد شکیل نے گولڈ میڈل، واپڈا کے حبیب اﷲ اور اظہر عباس نے بالترتیب سلور اور براؤنز میڈل حاصل کیا۔
جیولن تھرو میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 83 اعشاریہ 65 تھرو کے ساتھ نیا نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل اور آرمی کے عماد نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ 3 بائی100 ریلے میں آرمی نے پہلی، واپڈا نے دوسری اور خیبر پختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے ڈسکس تھرو میں واپڈا کے عتیہ اصغر نے گولڈ، رمشا خان نے سلور اور آرمی کی مہوش نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔
خواتین کے 4 بائی100 ریلے میں واپڈا نے گولڈ میڈل، آرمی نے سلور اور ایچ ای سی نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔