Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2019 05:41am

فیس بک نیوز فیڈ سکرولنگ کے دوران "خفیہ طور پر" کیمرا استعمال کرنے لگا

معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ آپ کے علم میں لائے بغیر آپ کے فون کا کیمرہ استعمال کرتا ہے۔

جب صارفین موبائل فون میں فیس بک نیوز فیڈ  سکرول کر رہے ہوتے ہیں، اس وقت کیمرا کام کر رہا ہوتا ہے۔

یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف  جوشوا میڈڈکس  نے ٹوئٹر کی مدد سے اسے رپورٹ کیا۔

جوشوا کی شیئر کی ہوئی فوٹیج سے لگتا ہے کہ  نیوز فیڈ سکرولنگ کے دوران بھی کیمرہ چل رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ فیس بک کی کسی خرابی کی وجہ سے  سامنے آیا ہے۔

جوشوا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ مسئلہ  آئی او ایس 13.2.2 پر چلنے والی 5 ڈیوائسز میں نظر آیا، لیکن انہوں نے آئی او ایس 12 میں ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ  یہ ایک بگ کی وجہ سے ہے، جسے ٹھیک کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

Read Comments