سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس کیلئے ایک اور اعزاز، ان کا نام 'بریڈ مین ہال آف فیم' میں درج کرلیا گیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 13 ویں سالانہ بریڈمین گالا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لیجنڈری فاسٹ بولر کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ہر سال بریڈمین میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔
وقار یونس نے بحیثیت کھلاڑی اپنے کیریئر کے دوران ون ڈے اور ٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وقار یونس کو 2013 سے اپنے 'ہال آف فیم' میں شامل کررکھا ہے۔