راولپنڈی: بچوں سے زیادتی اور اس کی لائیو ویڈیو بنانے والا عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ روات پولیس کے حوالےکر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے 30 بچوں سے زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے ملزم سہیل ایاز کو تھانہ روات کی حدود سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم سہیل ایاز کو راولپنڈی میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بچوں سے بدفعلی کے جرم میں برطانیہ میں قید کاٹ چکا ہے اور اسی جرم میں وہاں سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جبکہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے۔
دوسری جانب اس کے والد نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اپنی سستی شہرت کے لئے میرے بیٹے سے متعلق جھوٹی کہانی بنائی۔