Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2019 01:09pm

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان پریکٹس میچ بنا ہار جیت کے ختم

پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

آسٹریلیا اے کی ٹیم نے 459 رنز کے تعاقب میں آخری روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ کے خوب چرچے ہونے لگے۔

آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں شاہین حاوی رہے، بابر اعظم اور اسد شفیق نے سنچریاں بنائیں جبکہ عمران خان سینئر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں اڑائیں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹیلنٹ دکھایا، آسٹریلوی بلے بازوں کا پریشان کئے رکھا۔ انہوں نے صرف ایک وکٹ لی مگر بولنگ فینز کے دل میں گھر کرگئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے 152 رنز پر ڈیکلیئر کی، 459 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا اے نے 91 رنز بنائے اور میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

نسیم شاہ کی بولنگ کے کچھ کلپس ذیل میں ملاحظہ کریں۔

 


کچھ لوگ ٹوئٹر پر نسیم شاہ کا موازنہ نیوزی لینڈ کے کامیاب گیند باز شین بانڈ سے کررہی ہیں۔

Read Comments