Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2019 05:03am

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کیلئے سر کا درد بن گیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے نئے فیچر نے جب سے کام کرنا شروع کیا ہے، صارفین موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے WABeta Info نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایپ کا اپڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں بیٹری زیادہ خرچ ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی، البتہ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ گوگل ون پلس، ون پلس 7 پرو، ون پلس 7 ٹی، سام سنگ 5، سام سنگ ایس 10 ای، شیاؤمی کے موبائل صارفین کو بیٹری کے مسائل کا سامنا ہے۔

Read Comments