Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2019 05:21am

سونا اور جائیداد خریدنے سے پہلےاب کیا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم تیار کرلیں۔

ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ اور جیولری کی خریداری کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور جیولرز کو خریدوفروخت کی اکاؤنٹس بکس، دستاویزات اور مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 20 لاکھ روپے یا زائد مالیت کی جائیداد خریدنے والے کی مکمل شناخت اور پتہ اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 لاکھ روپے یا زائد مالیت کے زیورات خریدنے والے کی شناخت اور ادائیگی کا طریقہ کار بھی بتانا پڑیگا۔

نئے طریقہ کار کے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کو کسی بھی مشکوک خریداری کی فوراً اطلاع دینا ہو گی، ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار معطل کروا دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے رولز سے متاثرہ رئیل اسٹیٹ اور جیولری کے شعبے سے مسودہ قانون پر اعتراضات 7 دن میں طلب کرلیے گئے ہیں۔

Read Comments