Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2019 06:54am

بڑھتی عمر کے ساتھ "کمزور بینائی" کا آسان حل

لاہور: جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے، اس کے جسمانی اعضاء کمزور پڑنے لگتے ہیں، ضعیف العمری میں جہاں انسان کے دوسرے اعضاء میں طاقت نہیں رہتی، وہیں اس کی بینائی بھی کمزور ہونے لگتی ہے اور اسے مجبوراً چشمہ لگانا پڑتا ہے۔

 لیکن ماہرین نے اسکا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے کچن میں موجود ایک معمولی سی چیز بڑھاپے میں بینائی کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہے۔ اس چیز کا نام لہسن ہے، جسے ہم روزانہ کی بنیاد پر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق انسان کی بڑھتی عمر کے ساتھ جسم میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرل کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ کولیسٹرول میں اضافے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جو بینائی میں کمزوری کا سبب بنتی ہے۔

یاد رکھیں کہ لہسن ایسی قدرتی دوا ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، نتیجتاً بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ بڑھتی عمر میں یہ پٹھوں کو بھی مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

Read Comments