راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر عظیم قائد محمد علی جناح کا ہندوتوا کے بارے میں نظریہ پھر صحیح ثابت ہوگیا اور یقینی طور پر وہاں موجود اقلیتوں کو اب بھارت کا حصہ بننے پر افسوس ہورہا ہوگا۔
پاک فوج کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج بھارت کی تمام اقلیتوں کو ایک بار پھر اس بات کا احساس ہو جانا چاہیئے کہ ہندوتوا کے بارے میں ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کا نظریہ بالکل ٹھیک تھا اور یقینی طور پر وہاں موجود اقلیتوں کو اب بھارت کا حصہ بننے پر افسوس ہو رہا ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں کس طرح اپنا ملک چلانا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت خود کو ایک سیکولر ملک کہتا ہے لیکن کیا وہ حقیقی طور پر ایک سیکولر ملک ہے؟ کیا وہاں کروڑوں مسلمان اور دیگر اقلیتیں محفوظ ہیں؟
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے تو سکھ مذہب کے ماننے والوں کیلئے کرتارپور راہداری کو کھول دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جتنے مندر اور گرجا گھر ہیں ہم خود انہیں سیکیورٹی دیتے ہیں لیکن وہاں بابری مسجد میں کیا ہوا ہے؟
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلے وہ خود سیکولر بن جائیں اور ہمیں ایسے ہی برداشت کریں جیسے ہم ہیں۔
Today all minorities of India should have again realised that vision of our great leader Muhammad Ali Jinnah about Hindutva was absolutely right. They would now regret more convincingly to be part of India.#UglyIndia pic.twitter.com/V5UTAopxGK
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 9, 2019