بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکار سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور مودی سرکار کی جانب سے انہیں اجازت نامہ بھی مل چکا ہے۔
سنی دیول کے علاوہ بھارتی وفد میں بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتارپور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔