Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2019 05:56am

مائیکروسافٹ کے نئے ویب براؤزر "ایج" کا لوگو جاری

مائیکرو سافٹ نیا ویب براﺅزر "ایج" بہت جلد آنے والا ہے جس کے لیے کرومیم نامی رینڈرنگ انجن کا استعمال کیا گیا ہے جو گوگل اپنے کروم براﺅزر کے لیے استعمال کررہا ہے۔

یعنی اب مائیکرو سافٹ ایج کا نیا کرومیم پاور انجن دے دیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی اس براﺅزر کو ایک نئی شکل دینے کے لیے تیار ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ایج کا نیا ری ڈیزائن لوگو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ سمندری لہر سے متاثر ہے اور پرانے انٹرنیٹ ایکسپلورر آئیکون سے بالکل نہیں ملتا۔

یعنی اس میں "E" موجود ہے مگر اس سے ہٹ کر یہ لوگو ماضی کے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بالکل مختلف ہے اور یہ کمپنی بھی اس سے زیادہ مشابہت نہیں چاہتی، کیونکہ وہ اسے متروک قرار دے چکی ہے۔

کرومیم پر مبنی ایج براﺅزر رواں سال اگست سے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے مگر اس کا حتمی ورژن کب تک متعارف ہوگا، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے۔

مائیکروسافٹ کی ڈویلپر کانفرنس 4 نومبر کو ہوئی ہے جس میں اس براﺅزر کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس وقت محض 2 فیصد صارفین ایج کو استعمال کررہے ہیں جبکہ کروم صارفین کی تعداد 62 فیصد سے زائد ہے۔

خیال رہے کہ فائرفوکس 2004 اور گوگل کروم 2008 میں متعارف ہوا تھا اور وہ مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں زیادہ تیز اور بہتر فیچرز سے لیس تھے، جنھوں نے مائیکرو سافٹ کے براﺅزر کو زوال کا شکار کردیا۔

اس کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرکے ایج کو جگہ دی ہے۔

Read Comments