Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2019 04:54am

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے سامنے اہم ترین سوال اٹھادیا

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سوال اٹھایا ہے کہ انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں کیوں بند ہیں؟ کیا وہ باخبر پاکستانیوں، عقلمند بھارتیوں اور غیرملکیوں کی جانب سے دیئے جانے والے جواب کے باعث ملنے والی ناکامی کی وجہ سے مایوس ہوچکے ہیں؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ بھارتی لوگوں کے بیانات کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے، انہیں کوشش کرتے رہنا چاہیے، اس سے کم از کم انہیں کچھ سادہ لوح بھارتیوں کی سوشل میڈیا پر فالوونگ مل سکتی ہے، اس سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔ ان کے ٹویٹ سے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اور بھارتی میڈیا بھی مراد ہوسکتے ہیں، کیونکہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخابات کے موقع پر بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ہے۔ ان کے اس بیان کو انڈین میڈیا نے خوب اچھالا اور مختلف دعوے کرتا رہا تھا۔

الیکشن سے پہلے ہونے والے اس جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی سیاست دانوں نے بھی انگلیاں اٹھائی تھیں، ایک بھارتی سیاستادان نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ آخر تمام سرجیکل اسٹرائیکس الیکشن سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔

Read Comments