Aaj Logo

شائع 04 نومبر 2019 08:42am

'حکومت ملک میں قانون کی بالادستی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی'

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومت ملک میں قانون کی بالادستی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں ان کا مزید کہنا ہے ریاستی اداروں کا تقدس اوراستحکام یقینی بنایا جائےگا۔

وزیراعظم نے کرتارپور راہداری کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرتارپور راہداری بین المذاہب رواداری کی بہترین مثال ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آج آغاز کر رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج میں ضرورت مند نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کروں گا جس کے تحت سالانہ 50 ہزار کی شرح سے 4 برس میں 2 لاکھ طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے احساس پروگرام کی چھتری تلے انسانی سرمائے کی ترقی کے پیش نظر ان وظائف کا 50 فیصد طالبات کے لیے مختص ہے۔

Read Comments