کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا چوتھا طوفان "ماہا" مزید شدت اختیار کرنے لگا۔
چیف میٹ سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان ماہا کراچی سے 940 کلو میٹر دور ہے، طوفان کے گرد ہوا 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
طوفان دو روز میں مغرب اور شمال مغرب سے شمال مشرق کی جانب جاسکتا ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس دوران طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس سے پاکستان کی ساحلی پٹی
کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں، تاہم اثرات کے باعث لہریں اونچی ہوسکتی ہیں۔