ملتان: کراچی سے راولپنڈی جانے والی ایک اور تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔
سجانپور کے مقام پر پیٹرولنگ ٹیم کو ٹریک کے نٹ بول کھلے ہوئے ملے۔ ریلوے ملازم نے فوری طور پر کریکر فائر کرکے ٹرین کو بروقت روک لیا جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی۔ بعد میں ٹریک کو مرمت کرکے ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک تیزاگام آتشزدگی کا شکار ہوگئی تھی، جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثہ بوگی میں سلینڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔