اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق بات ہوگی، آپ پہلے اپنی تو آئینی حیثیت ثابت کرو۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف صرف موجودہ حکومت ہے۔ حکومت نے تو سارے راستے بند کئے ہیں، یہ تو ہم ہیں کہ معاہدے پر عمل کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک خاتون کو عزت دینا جانتے ہیں، آج پاکستان تنہائی کا شکار ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ تم کس منہ سے کشمیر کی نمائندگی کرتے ہو؟ مزید کہا کہ ان لوگوں کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
مولانا نے کہا کہ ہم حالات بگاڑنا نہیں چاہتے، ڈی چوک بھی جانا ہماری تجویز ہے۔ کارکن متحد رہیں، جو بھی حکم دیا جائے اس پر عمل کریں۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہونے کا دعویٰ کرتے ہو تو زبان بھی وزیراعظم والی ہونی چاہیئے۔