اسلام آباد: سڑک پر چلتی گاڑی میں نازیبا حرکات کرنے والے جوڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نا صرف ویڈیو کو بلکہ ویڈیو بنانے والے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد کی ایک سڑک پر چلتی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ شدید تنقید کررہے ہیں۔
بظاہر یہ ویڈیو ابتداء میں ایک ٹویٹر صارف نے شیئر کی تھی جسے اس نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا لیکن اس سے قبل ہی لوگوں نے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
ویڈیو میں جوڑی کو نازیبا حرکات کرتے دیکھا گا سکتا ہے اور ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ یہ کلپ دوسری چلتی کار سے فلمایا گیا ہے۔ ٹویٹر کے ایک اور صارف نے بھی اس گاڑی کی تصاویر شئیر کیں۔
صارف نے کہا کہ یہ کار سڑک پر بہت برے انداز جا رہی تھی اور اس کی اسپیڈ بھی بہت زیادہ تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹویٹر صارفین نے اسے ہزاروں بار شیئر کیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملاجلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
اگرچہ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ انتہائی نامناسب ہے لیکن چند لوگوں نے دوسروں کو فلمائے جانے کے عمل کو لوگوں کے رازداری کے حقوق کے خلاف قرار دیا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صرف پاکستان میں آپ کسی کی رضامندی کے بغیر ان کی اپنی گاڑی میں ویڈیو بنا سکتے ہیں اور اسے آن لائن پوسٹ کرسکتے ہیں اور پھر غیر مہذب سلوک کر سکتے ہیں۔