لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 15 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی خواتین قومی ٹیم نے بنگلادیش کیخلاف مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کئے، بسمعہ معروف نے کیرئیر کی دسویں اور جویریہ خان نے چھٹی نصف سنچری سکور کی۔
جواب میں مہمان ٹیم رنز کے بوجھ تلے دب گئی، مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی۔ سنجیدہ اسلام 45 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے اسپنر سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اکتوبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔