وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کچھ بھی کرلو، این آر او نہیں دوں گا۔ پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ کرپٹ ٹولہ ایک جگہ جمع ہوجائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھنےکی تقریب میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کی زندگی کی گارنٹی نہیں لی۔میری اپنی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں۔زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریرکی پیش گوئی یاد دلاتے ہوئے کہا مخالفین نے ہرہر حربہ آزمایا۔کبھی قادیانی اورکبھی یہودیوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔
وزیراعظم عمران نے کہااقامہ منی لانڈرنگ کا ذریعہ ہے۔وزیراعظم کو اس کی کیا ضرورت ہے؟
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا ۔
وزیراعظم نے محکمہ اوقاف کی زمینوں پریونیورسٹیاں بنانے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیرداخلہ اعجاز شاہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو باباگرونانک یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبا کیلئے ہاسٹلز بھی تعمیر ہوں گے، باباگرونانک یونیورسٹی 107 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگی۔
یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق امعاہدہ پر دستخط کردئیے۔
معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے، سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے، بھارت یاتریوں کی فہرست 10دن پہلے پاکستان کو دے گا۔
خیال رہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے لئے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔