Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2019 06:15am

بڑا دھماکہ اور خون میں لت پت زمین، بغدادی پر حملے کی ویڈیو جاری

واشنگٹن: امریکی فوج کی جانب سے کئے گئے حملے میں داعش سربراہ ابو بکر البغدادی مارا گیا ہے۔ عراق کے سرکاری ٹی وی نے اتوار کو بغدادی پر امریکی حملے کی ایک فوٹیج جاری کی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بم دھماکے سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بنا ہوا ہے اور اس کے پاس ہی خون میں لت پت کپڑوں کے ٹکڑے بکھرے نظر آئے۔

ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی حملے میں بغدادی کی موت ہوگئی ہے اور یہ کپڑے بغدادی کے ہیں۔

فوٹیج میں اس جگہ کو بھی دکھایا گیا جہاں امریکی فوج نے گزشتہ رات بم برسائے۔ یہ فوٹیج دن کے وقت کا ہے۔

فوٹیج میں ایک ایکسپرٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراقی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے بغدادی کی جگہ ٹریس کی گئی تھی۔

ایک سینئر امریکی ڈیفینس افسر اور ایک دیگر ذرائع کے حوالے سے سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغدادی کی موت کی تصدیق ہونی ابھی باقی ہے۔ حالانکہ ڈی این اے اور بایو میٹرک جانچ پوری ہوچکی ہے ۔ ایک ڈیفینس افسر کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بغدادی نے حملہ کے دوران خود کو اڑا لیا۔

ایک امریکی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر رائٹرس کو بتایا کہ بغدادی کو رات میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن یہ ابھی کنفرم نہیں ہے کہ آپریشن کامیاب تھا یا نہیں۔ حالانکہ دو عراقی سیکیورٹی ذرائع اور دو ایرانی افسران نے کہا ہے کہ انہیں شام سے بغدادی کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔

Read Comments