معروف پورن اسٹار ریبیکا برگ مین کو مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کرنا اس وقت کافی مہنگا پڑگیا، جب پہلے ہی میچ میں ان کی اچھی خاصی دُھلائی ہوگئی۔
ریبیکا برگ مین کو پورن انڈسٹری میں "اوراین اسٹار" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 25 سالہ اوراین اسٹار کو اپنے دیبیو میچ میں ایلس ریڈ کے ہاتھوں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایلس ریڈ نے رنگ میں اترتے ہی اوراین پر حملہ کر دیا ، جس کو اوراین برداشت نہ کرسکیں اور میچ ہار گئیں۔
اوراین اسٹار نے میچ سے پہلے ہی زبردست فائٹ کی بات کہی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ ایلس ریڈ نے انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا۔ اوراین کو بری طرح سے مار کھاتا ہوا دیکھ کر ریفری کو مداخلت کرنی پڑگئی اور انہوں نے ریڈ کو فاتح قرار دیا۔
The highest-ranked woman in Virginia Military Institute history, Elise Reed (1-0), makes a successful pro debut, overwhelming adult film actress Rebecca Bryggman (AKA Orion Starr) en route to a first-round TKO! #Bellator231 pic.twitter.com/9NNmulw0n3
— Kyle Johnson (@VonPreux) October 25, 2019
اوراین ایک ایڈلٹ فلم اسٹار ہیں، لیکن اب پورن انڈسٹری کو چھوڑ کر مکسڈ مارشل آرٹس میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔ اوراین موآئی تھائی جانتی ہیں اور اس سے پہلے جونیئر لیول پر دو فائٹ کرچکی ہیں۔
اوراین نے کیلی فورنیا کی مکسڈ مارشل کمپنی بیلاٹار کے ساتھ اپنی گزشتہ دو فائٹ جیتنے کے بعد ہی معاہدہ کیا تھا، لیکن پہلے بڑے میچ میں ہی انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔