Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2019 08:57am

خورشید شاہ کی طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

سکھر: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کر لیا گیا۔

خورشید شاہ کو بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلئے منتقل کیا گیا۔

احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلزپارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

نیب نے گزشتہ ماہ پی پی پی کے سینیئر رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا تھا۔

Read Comments