Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2019 07:03pm

والد کیلئے روتے رہے لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ میرے والد کو جیل میں میڈیکل ٹریٹمنٹ دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی اوپن ہارٹ سرجری حراست میں ہوئی اور سرجری کے محض 3 دن بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا ہے کہ میں والد کی زندگی اور صحت کیلئے روتی رہی لیکن نواز شریف کو رحم نہ آیا۔ میں اب بھی نواز شریف کی صحت اور لمبی عمر کی خواہش مند ہوں اور مریم نواز کے درد کو سمجھ سکتی ہوں۔

Read Comments