لاس اینجلس: لبنان سے تعلق رکھنے والی معروف سابق پورن اسٹار میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کرتی رہیں گی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں میا خلیفہ نے کہا کہ انہیں اپنے آبائی وطن میں داخلے کی پابندی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کے ہر اس شخص کو جو سننے کیلئے تیار ہو، یہ بتاتی رہیں گی کہ لبنان دنیا میں سب سے خوبصورت، شاندار اور گرمجوشی سے بھرپور جگہ ہے۔
I’ve been banned from my home country but I’ll never stop telling everyone who will listen how it’s the most beautiful, delicious, and heart warming place in the world 🥰 I can forgive, hopefully with time they can, too. https://t.co/PeA9vapuby
— Mia K. (@miakhalifa) October 23, 2019
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کالز پر ٹیکس کا اعلان، ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے شروع
میا خلیفہ نے کہا کہ وہ خود کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو معاف کرسکتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ برا سلوک کرنے والے بھی انہیں معاف کردیں گے۔
واضح رہے کہ میا خلیفہ پر لبنان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ اس وقت لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پورن انڈسٹری دھوکے کے سوا کچھ نہیں، سابق پورن اسٹار میاخلیفہ
تقریباً ایک ہفتے سے جاری یہ مظاہرے گذشتہ ایک دہائی میں ملک میں ہونے والے سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔
احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب حکومت نے واٹس اپ پر فون کال پر نیا ٹیکس لگا دیا تھا۔