لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا آسٹریلیا کے خلاف ٹیم سلیکشن پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ پاکستان کے بولنگ کمبی نیشن کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ اٹھارہ سال والے بولرز سے اٹیک کروانے جارہے ہیں، نسیم شاہ اور موسیٰ خان کو مشکل دورے پر موقع دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی تک تو ٹھیک ہے لیکن ٹیسٹ میں مصباح نے بڑا رسک لیا ہے اگر کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کئی سوالات اٹھیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد حسنین کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونا چاہیئے تھا کیونکہ وہ 150 کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں جبکہ عمران خان اور محمد عباس میڈیم پیس بولرز ہیں۔
سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ کیا اس بولنگ اٹیک سے آپ ٹیسٹ میچز جیتیں گے۔ محمد نواز کو بھی دورے سے ڈراپ کرکے زیادتی کی گئی ہے، بیٹنگ میں کی جانے والی تبدیلیاں کسی حد تک ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے بعد این چیپل نے کہا تھا کہ طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی کمزور ٹیموں کو کھیلنے کیلئے بلانا ہی نہیں چاہیئے، بے جان میچز سے کینگرو کرکٹ کو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔
رمیز نے یہ بھی کہا کہ اس دورے پر جیت کے دور دور تک کوئی امکانات نہیں لگتے، ان کا مزید کیا کہنا ہے ویڈیو ملاحظہ کریں۔