اسلام آباد: کرتار پور راہداری منصوبے کا تعمیراتی کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، راہداری کو نو نومبر سے یاتریوں کیلیے کھول دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور، سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبے سے ملک کو زرمبادلہ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کرسکیں گے، جو سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا۔ پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے۔