اسلام آباد: پیپلز پارٹی لاڑکانہ کا انتخابی معرکہ کیا ہاری، سب ہی نے تنقید شروع کردی ۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی لاڑکانہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول زرداری ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ بلاول ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟
بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 19, 2019
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سرکاری وسائل سے کیے گئے جلسے عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیہ کو زمین بوس کیا، ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔
اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 19, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔
ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 19, 2019