Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2019 05:50am

نوکری کیلئے انٹرویو دیتے وقت وہ سوال جن کا جواب ہمیشہ غلط دینا چاہیے

لندن: اگر آپ نوکری پانے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے انٹرویو دیتے ہوئے آپ سے کچھ ایسا پوچھ لیا جائے جس کا جواب آپ کو ملتی نوکری سے محروم کردے تو آپ کیا کریں گے؟

ڈیلی میل کے مطابق اس سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف برطانوی کیرئیر کنسلٹنٹ میریلین سپیسر نے کہا کہ جب آپ سے سوال پوچھا جائے کہ آپ نئی نوکری کی تلاش میں کیوں ہیں؟ تو اس کے جواب میں آپ یہ نہ بتائیں کہ آپ پرانی نوکری سے تنگ آچکے ہیں، یا دیگر مسائل پر بات کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

میریلین کا کہنا ہے کہ ایسے میں آپ کو چاہیے  آپ اس سوال کے جواب میں پچھلی نوکری کی برائیاں بیان کرنے کی بجائے اس نوکری کی اچھائیاں بیان کریں جس کے لیے آپ انٹرویو دے رہے ہیں۔ آپ بتائیں کہ اس نئی نوکری سے آپ کو کیا توقعات ہیں اور آپ اس نئے کردار سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

میریلین کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے مشکل ترین سوالوں میں ایک یہ ہوتا ہے کہ ’آپ کی موجودہ تنخواہ کتنی ہے؟

اس سوال کے جواب میں غلط بیانی کے بجائے آپ درست جواب دیں اور تنخواہ بتانے کے ساتھ اگلی جاب سے وابستہ توقعات کی بات بھی کریں۔ آج اس طرح جواب دیں کہ میری موجودہ جاب میں اتنے گھنٹے کے مجھے اتنے پیسے مل رہے ہیں لیکن اس نئی جاب میں میرا کام کئی پہلوﺅں سے بہتر اور زیادہ ہوگا۔ یہ میرے کیریئر میں ایک اگلا زینہ ہے چنانچہ امید ہے کہ مجھے تنخواہ بھی میرے اس نئے کام کے مطابق ملے گی۔

میریلین کے مطابق ایک مشکل سوال یہ ہوتا ہے کہ "آپ کی کمزوریاں کیا کیا ہیں؟"

اس سوال کے جواب میں اپنی طاقت کو کمزوریوں کے ماسک میں چھپانے کی بجائے آپ بتائیں کہ آپ کن حوالوں سے خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان حوالوں میں آپ ٹائم مینجمنٹ یا ادارہ جاتی مہارت وغیرہ کی بات کرسکتے ہیں۔

تو اگلی بار جب آپ جاب انٹرویو کے لیے جائیں تو ان باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔

Read Comments