Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2019 06:22am

کیا آپ جانتے ہیں شاہی جوڑے کا رکشہ چلانے والا یہ شخص کون ہے؟

اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اس دورے میں برطانوی شہزادہ اور شہزادی پاکستانی رکشے میں بیٹھ کر پاکستان "پاکستان مونیومنٹ" آئے جس کے ڈرائیور کے بارے میں پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی چرچے رہے کہ سوٹ بوٹ میں ملبوس یہ ڈرائیور کون ہے؟

کسی نے انٹیلی جنس کا بندہ کہا تو کسی نے الگ ہی تبصرہ کیا، تاہم اب اس رکشہ ڈرائیور کی شناخت ہوگئی ہے۔

برطانوی ہائی کمشین کے پیٹر ایبٹ نے اس حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘دونوں کو کہا پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا منہ دیکھو گے’

انہوں نے بتایا ہے کہ 'شاہی جوڑے کو رکشے میں لے کر آنے والا ڈرائیور برطانوی ہائی کمیشن کا بہترین ڈرائیور ہے۔'

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ چلانے کے لیے برطانوی ہائی کمیشن کے اپنے ڈرائیور کا انتخاب اس لیے ضروری تھا کیونکہ انہیں شاہی شخصیات کے آداب کا خیال ہوتا ہے۔

Read Comments