Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2019 04:31am

پاکستان کا جدید ترین "ففتھ جنریشن اسٹیلتھ " طیارہ بنانے کا پہلا مرحل مکمل

پاکستان نے اپنا جدید ترین "5th جنریشن اسٹیلتھ " طیارہ بنانے کا پہلا مرحل مکمل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیرفورس نے "رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو" میں پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کی ٹیل پر اپنے مستقبل کے اسٹیلتھ طیارے کے ڈیزائن کی نمائش کی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے سالانہ رسالے میں کہا گیا ہے کہ ای وی آر آئی ڈی سیکرٹریٹ نے تصوراتی ڈیزائن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

رپوعٹ میں کہا گیا ہے کہ تصوراتی ڈیزائن کی تکمیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ اس طیارے کی مشکل کارکردگی کے تقاضوں پر مبنی ڈیزائن کی وجہ سے اعلیٰ تجزیہ، ٹولز اور کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے تخیلاتی ڈیزائن کے اندر پہلا مرحملہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ مزید تین مرحلے مکمل کیے جائیں گے۔

پانچویں جنریشن کا یہ فائٹر ایئرکرافٹ "پروجیکٹ عزم" کے تحت بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پروجیکٹ عزم کا باقاعدہ آغاز پی اے ایف نے جولائی 2017 میں کیا تھا اور اس کا ایجنڈا ایک ایف جی ایف اے، ایک درمیانی اونچائی اور طویل برداشت والے، نئی اسلحہ اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی)، اور متعدد دوسرے منصوبے تیار کرنا ہے۔

پروجیکٹ عزم کے آغاز کے اعلان کے بعد اس وقت کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مطلع کیا تھا کہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی) کا ڈیزائن اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

تاہم ایف جی ایف اے (اسٹیلتھ طیارے) کے معاملے حوالے سے پی اے ایف کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ توقع نہیں کرتے ہیں کہ ایف جی ایف اے ابھی مزید ایک دہائی تک آپریشنل ہوسکے گا۔

Read Comments