کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین کو طلباء تنظیم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
وائس چانسلر کےآفس سے نکلتے ہی طلباء تنظیم نے گاڑی روک دی، آدھے گھنٹے تک وائس چانسلر اپنی گاڑی میں محصور رہے۔
طلباء نے وائس چانسلر کو زبردستی گاڑی سے نیچے گھسیٹا اور لاتوں گھونسوں کی بارش کرتے ہوئے وائس چانسلر کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ وائس چانسلر زمین پر پڑے رہے۔
وائس چانسلر الطاف حسین کو آئی ایس او (امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن) نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے اور شدت پسند تنظیم کے کارکن وائس چانسلر کو مارتے رہے۔
وائس چانسلر پر تشدد کے واقعے کے بعد اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اساتذہ نے اردو یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے، جبکہ آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
نوٹ:اس سے قبل خبر میں آئی ایس او کی جگہ پی ایس ایف کا نام لکھا گیا تھا جس کی تصحیح کردی گئی ہے۔