کینسر ایک لاعلاج مرض سمجھا جاتا ہے، اسے قابو میں تو رکھ سکتے ہیں لیکن ختم کرنا ممکن نہیں۔
تاہم سائنس دان اب ایک ایسی نئی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس نے تجرباتی مراحل میں کینسر کے خلیات کو کامیابی سے ختم کردیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون لی مرکر میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تو انہوں نے "مایو کلینک" کی ایک نئی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔
بارہ ہفتے پر محیط اس پروگرام میں مرکر کو ویکسین کے انجیکشنز کا ایک کورس کروایا گیا، جس نے ان کے چھاتی کے سرطان کے خلیات کو کامیابی سے ماردیا۔
مایو کلینک کے اونکولوجسٹ ڈاکٹر سارنیا چومسری کے مطابق یہ ویکسین بالکل اسی طرح کام کرتی ہے جس طرح دیگر انجیکشنز کرتے ہیں۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح آپ کو فلو اور نمونیہ کے شاٹس دئیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر سارنیا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین انسان کے مدافعتی خلیات کو کینسر کے خلیات پر حملہ کرنے کے لیے اکساتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکر واحد خاتون نہیں جنہیں اس مرض سے نجات ملی ہے، بلکہ اس نے اسٹیج 4 کینسر پیشنٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مریضوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔
دنیا میں لاکھوں افراد روزانہ کینسر کے باعث اپنی جان گنوا دیتے ہیں، ایسے میں اس طرح کی ویکسین اس لاعلاج مرض کے خاتمے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، تاہم ابھی اس میں بھی ایک طویل تحقیقی سفر طے کرنا باقی ہے۔
This new vaccine successfully killed a patient’s cancer cells pic.twitter.com/Wo8dKRaGag
— NowThis (@nowthisnews) October 14, 2019