کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کچرے کو کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔
مراد علی شاہ نے صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انھوں نے موبائل مارکیٹ کے سامنے کچرے اور ملبے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمشنر کو ہدایت کی کہ دی کہ روڈ پر ڈسٹ بن رکھوائیں، پہلے دکانداروں کو سمجھائیں، اگر نہ مانیں تو جرمانہ عائد کریں۔
وزیراعلیٰ نے کورنگی کاز وے پر صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور نیم کا پودا بھی لگایا۔
انھوں نے کورنگی اللہ والا سوسائٹی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں نے صفائی کروانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
مراد علی شاہ نے بھٹائی کالونی میں عوام سے کہا کہ وہ کچرا کنڈیوں کے باہر کچرا نہ پھینکیں، عوام بھی شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ فیصل کالونی کا بھی دورہ کیا، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ اور ایم ڈی واٹر بورڈ بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ تھے۔