Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2019 04:25am

کراچی: مدرسہ کی چھت گرنے سے 9 بچے زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی:  بلدیہ یوسف گوٹھ میں واقع مدرسے کی چھت گرنے سے 9 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت اور ذامران سے بتایا گیا ہے۔

چھت کی زد میں آکر 9 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ناظم مدرسے کا کہنا ہے کہ ٹین کی چھت تیز ہواؤں سے گری، بچّے بلوچستان کے علاقے تربت اور ذامران کے رہائشی ہیں۔

Read Comments