اگر آپ نے کبھی ریل گاڑی میں سفر کیا ہے تو آپ بخوبی جانتے ہونگے کہ ٹرین پر متعدد نشانات بنے ہوتے جن کا مطلب شاذ و نادر ہی کوئی عام شہری جانتا ہو۔
تاہم ان تمام نشانات کو ٹرین ڈرائیور سمیت عملے کے متعلقہ ارکان بڑی اچھی طرح سمجھتے ہیں، آج ہم آپ کو ان نشانات میں سے چند ایک کا مطلب بتائیں گے۔
٭ W/B سائن بورڈ
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ریلوے ٹریک کے ساتھ ایک بورڈ نصب ہوتا ہے جس پر W/B لکھا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب "وِسل بلو" یعنی سیٹی بجانا ہے۔ یہ نشان عموماً پل کے قریب سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرین ڈرائیور کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی پل سے گزرتے ہوئے ٹرین کی سیٹی لازمی بجائے۔
٭ پٹریوں کے درمیان فاصلہ
ٹرین کی پٹریوں کے درمیان اس لئے فاصلہ رکھا جاتا ہے تاکہ لوہے سے بنی پٹری کو گرمی میں پھیلنے کی جگہ مل سکے اور پٹری کو ٹیڑھا میڑھا ہونے سے روکا جا سکے۔
٭ ٹرین کے آخری ڈبے پر " X" کا نشان
ٹرین گزرنے کے بعد آخری ڈبے پر اس لیے "X" اس لئے لکھا جاتا ہے تاکہ نیچے کھڑے عملے کو معلوم ہو سکے کہ یہ گاڑی کا آخری ڈبہ ہے۔ رات کے اوقات میں ٹرین کے آخری ڈبے پر سرخ رنگ کی لائٹ بھی نصب ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ آخری ڈبے پر ایک طرف LV لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب "لاسٹ وہیکل" یعنی آخری ڈبہ ہوتا ہے۔
٭ ریلوے ٹریک کے نیچے روڑی
بارش کی صورت میں ٹرین کا ٹریک پانی سے خراب نہیں ہوتا اور پانی پتھروں سے بآسانی گزر جاتاہے جس سے ٹرین کا ٹریک نیچے دھنسنے سے بچ جاتا ہے، اگر یہ ہی ٹریک سخت سیمنٹ سے بنایا جائے تو جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتاہے۔