Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2019 08:00am

عمران خان کی سالگرہ سے متعلق بڑا ابہام سامنے آگیا

کراچی: وزیراعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سالگرہ کے حوالے سے ایک بڑا ابہام سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی 67 ویں سالگرہ آج بروز 5 اکتوبر کو منائی جارہی ہے، مگر ان کی تاریخ پیدائش  سے متعلق بڑا تضاد اس وقت سامنے آیا جب ان کے قومی شناختی کارڈ کی مبینہ کاپی سامنے آئی۔

شناختی کارڈ پر عمران خان کی تاریخ پیدائش 25 نومبر 1952 درج ہے، جبکہ گوگل سمیت انٹرنیٹ کی مختلف مستند ویب سائٹس پر ان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر 1952 ہے۔

دوسری جانب اگر عمران خان کے ماضی کے انٹرویو پر غور کیا جائے تو کئی مرتبہ اپنا ستارہ "عقرب" بتا چکے ہیں، جس کا دورانیہ 21 اکتوبر سے 20 نومبر ہے، جبکہ موجودہ تاریخ پیدائش کے مطابق ان کا شمار "میزان" میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 21 ستمبر سے 20 اکتوبر ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان کی حیثیت سے بھی جانیں جاتے ہیں، ان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا، ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے کرکٹ کی دنیاکو خیر آباد کہتے ہوئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور بالآخر وزیراعظم پاکستان بننے میں کامیاب ہوئے۔

Read Comments