Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2019 05:46am

میجر جنرل آصف غفور کے کتّے "زورو" نے تہلکہ مچا دیا

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کتّا پہلے ہی سوشل میڈیا اسٹار بن چکا تھا تاہم اب معروف ڈرامہ سیریل "عہد وفا" سے اس نے فن اداکاری میں کیریئر کا ایسا آغاز کیا کہ پہلی قسط میں اسکرین پرآتے ہی تہلکہ مچا دیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے اس خوبصورت کتّے کا نام Zoro ہے جو تھائی گولڈن ریٹریور نسل کا ہے۔

زورو اس سے پہلے بھی کتوں کے کئی مقابلوں میں شرکت کر چکا ہے اور کئی اعزازات اپنے نام کر چکا ہے۔ زورو کا انسٹاگرام پر ایک اکاﺅنٹ بھی ہے جس کا ہینڈل @zoro_retriever ہے۔

آئی ایس پی آر اور مومنہ دُرید پروڈکش کی پیشکش ڈرامہ سیرئیل "عہدِ وفا" میں کام کرنے سے زورو کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اورچند روز میں اس کے انسٹاگرام فالوورز دوگنا ہو کر 10 ہزار سے زائد ہو چکے ہیں اور ان میں مزید تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس انسٹاگرام ہینڈل پر میجر جنرل آصف غفور زورو کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ انسٹاگرام پر زورو کو تو 10 ہزار سے زائد لوگ فالو کر رہے ہیں لیکن زورو صرف ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ہی کو فالو کر رہا ہے، یا پھر عہدِ وفا کے آفیشل اکاﺅنٹ کو۔

زورو کا کوئی فیس بک پیج نہیں ہے اور انٹرنیٹ صارفین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ زورو فیس بک پر بھی اپنا پیج بنائے اور یوٹیوب پر اپنا چینل بھی لانچ کرے۔

Read Comments