بیوٹی کاسمیٹکس کی تیاری میں چھپکلیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ دیواروں اور چھتوں پر رینگنے والی یہ چھپکلیاں جسے ہم نظر انداز کر دیتے ہیں دراصل ہمارے آرائش کے سامان کا حصہ بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائس آف انڈونیشیا نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں چھپکلی کو 3 ڈالر میں خریدا جاتا ہے جبکہ ایک چھپکلی سے تیار کریمیں بیوٹی پارلرز میں عام خواتین اور دلہنوں کے سجنے سنورنے میں استعمال ہوتی ہے۔
جریدے کے مطابق انڈونیشیا کے اس گاؤں میں آپ کو جگہ جگہ چھپکلیوں کے ڈھیر لگے نظر آئیں گے۔گاؤں کے رہائشی رات کے وقت چھپلکیوں کو ڈھونڈنے اور پکڑنے کیلئے نکلتے ہیں، انہیں پکڑنے کیلئے ایک خاص قسم کی چَھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر گلو لگی ہوتی ہے، گلو لگی چھڑی کے ذریعے چھپکلی کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔
چھپکلیاں پکڑنے والے انہیں جمع کرکے اس کام کی سربراہی کرنے والوں کے حوالے کر دیتے ہیں جو انہیں 1 کلو چھپکلیوں کے عوض 3 ڈالر دیتا ہے۔
سپلائی کی گئی چھپکلیوں کو سرف سے دھونے کے بعد دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کیلئے تیار ہوتی ہیں۔ یہ چھپکلیاں میک اپ کے سامان کے علاوہ جلد کی الرجی اور خارش کی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں۔