Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2019 06:13am

زبردست فیچر: واٹس ایپ اب خود میسجز ڈیلیٹ کر دے گا

کراچی: میسیجنگ کیلئے دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ آٹومیٹکلی میسج ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا رہی ہے۔

یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے فیچر سے مماثلت رکھتا ہے، جس میں بھیجے گئے میسجز خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔

یہ فیچر اس صورت میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے جب میسج بھیجنے والا یہ نا چاہتا ہو کہ اس کی شیئر کی گئی معلومات زیادہ دیر تک موصول کرنے کے پاس رہیں۔

واٹس ایپ میں اس فیچر کی ابتدائی طور پر دی جانے والی معیاد پانچ سیکنڈ اور ایک گھنٹہ ہے، اس کے علاوہ ابھی تک کوئی آپشن نہیں دیا گیا۔

خودکار طریقے سے میسج کے ڈیلیٹ ہونے کا آپشن بِیٹا وریژن میں گروپ چیٹس کیلئے فعال ہے، امید کی جا رہی ہے کہ ذاتی تھریڈز کیلئے بھی یہ فیچر جلد ہی متعارف کرادیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی واٹس ایپ نے اسنیپ چیٹ فیچر کی طرز پر 24 گھنٹوں کیلئے نظر آنے والی "اسٹوری" کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا جسے کافی پذیرائی بھی ملی تھی۔

Read Comments