Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2019 07:36am

ذائقے دار تحقیق، فائدہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ایتھنز: ہم دیسی نسخوں میں خشک میوہ جات کے بے شمار طبی فوائد سے آشنا ہیں، جبکہ ان میوہ جات پر  گاہے بگاہے مغربی میڈیکل ریسرچز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

اب یونیورسٹی آف ایتھنز کے یونانی سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں مردوں کیلئے ان کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد انہیں اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔

ویب سائٹ oliveoiltimes.com کے مطابق سائنس دانوں نے اس تحقیق میں 18 سے 35 سال کی عمر کے 83 مردوں پر تجربات کئے۔

انہوں نے ان مردوں کی جنسی صحت کے ٹیسٹ کئے اور پھر ان کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا اور دوسرے گروپ کو معمول کی خوراک کے ساتھ روزانہ 2 مٹھی خشک میوہ جات کھانے کی ہدایت کی۔

دوسرے گروپ کے لوگ معمول کی خوراک کے ساتھ 60 گرام بادام، اخروٹ اور ہیزل نٹ کھاتے رہے۔ 14 ہفتے بعد دونوں گروپوں کی جنسی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں معلوم ہوا کہ خشک میوہ جات کھانے والے گروپ کے مردوں کی جنسی قوت دوسرے گروپ کے مردوں سے کئی گنا بڑھ گئی تھی۔

سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ خشک میوہ جات سے دورانِ خون کا نطام بہتر ہوتا ہے جو مردوں کی جنسی صحت کیلئے بھی ناگزیر ہے۔

خشک میوہ جات کھانے سے ان مردوں کو دیگر کئی طبی فوائد بھی حاصل ہوئے اور ان کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی دوسروں کی نسبت کہیں کم ہو گئے۔

Read Comments